پاکستان اور امارات بورڈ یواے ای میں سیریز کے انتظامات کو آخری شکل دینے میں مصروف ہیں لیکن سری لنکاکے عبوری بورڈ کے اس بیان کہ انہوں نے یواے ای میں سیریز کھیلنے کی تصدیق نہیں کی اور وہ یہ سیریز سری لنکا میں کرانا چاہتے ہیں نے دونوں بورڈز کو پریشان کردیاتھا۔
ایس ایل سی ایڈہاک کمیٹی کے سربراہ اپالی دھرماداسا نے کہا ہے کہ ہم یواے ای میں پاکستان سے سیریز کھیلنے کو تیار ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پندرہ اکتوبر سے ستائیس نومبرتک تین ٹیسٹ،پانچ ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔