لندن اولمپکس کےمینزہاکی ایونٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کوسنسنی خیزمقابلےکےبعدشکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں برقراررکھیں۔

Aug 05, 2012 | 21:28

خصوصی رپورٹر




لندن کےریوربینک ایرینا میں کھیلے گئے پول اےکے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کوچار کے مقابلےمیں پانچ گولز سے شکست دی۔
دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور دوسرے ہی منٹ میں جنوبی افریقہ کےتھامٹن میک ڈیڈ نے گول کرکےاپنی ٹیم کوبرتری دلادی۔ بیس ویں منٹ میں پاکستان کے عبدالحسیم خان نےخوبصورت گول کرکے مقابلہ ایک،ایک سے برابرکردیا۔
صرف دومنٹ بعد ہی جنوبی افریقہ کےجسٹن ریڈ راس نےپنالٹی کارنرپرگیند کوجال کی راہ دکھائی۔ تاہم پاکستان کےشفقت رسول نے اگلے ہی منٹ گول کر کےحریف ٹیم کی برتری ایک مرتبہ پھرختم کردی۔
پچیس ویں منٹ میں عبدالحسیم خان نےخوبصورت فیلڈ
گول کرکےمیچ کاسکور2-3کردیا۔ پہلےہاف کےاختتام سےچند لمحےقبل جنوبی افریقہ کےجسٹن ریڈراس نےبھی گول کرکے پاکستان کی برتری ختم کردی۔ پہلے ہاف کےاختتام پر دونوں ٹیموں کےدرمیان مقابلہ3-3گول سےبرابرتھا
دوسرےہاف میں بھی سنسنی خیزمقابلہ ہوااوراڑتیس ویں منٹ میں جنوبی افریقہ کےویڈپیٹن نےگول کرکے اپنی ٹیم کوبرتری دلا دی جسےچونسٹھ ویں منٹ میں کپتان سہیل عباس نےپنالٹی کارنرپرگول کرکےختم کردیا میچ کا فیصلہ کن گول وسیم احمد نے سڑسٹھ ویں منٹ میں کیا۔
پاکستان اپنا آخری پول میچ منگل کےروزآسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔

مزیدخبریں