چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری اگر عزت چاہتےہیں تو فوری طور پر عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔ پیپلزپارٹی کےرہنما فیصل رضاعابدی



پیپلزپارٹی سنٹرل سیکریٹریٹ میں نیوز کانفرنس کرتےہوئے سینٹرفیصل رضا عابدی نے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کو شدید تنقید کانشانہ بناتےہوئےکہا کہ کہ وہ انصاف کےتقاضے پورے کرنےمیں ناکام ہوگئے ہیں لہذا اپنے عہدے سے فوری استعفیٰ دیں۔ فیصل رضاعابدی نے کہاکہ پارلیمنٹ آئین بناتی اور وہ ہی سپریم ہے، پارلیمنٹ کے منظورکردہ قانون پر کاری ضرب لگائی گئی ھے جسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے الزام عائد کرتےہوئےکہا کہ چیف جسٹس پاکستان کی سالمیت کےلئے خطرہ ہیں اور موجودہ عدلیہ آزاد نہیں بلکہ اس پر جرائم پیشہ افراد کا قبضہ ہوچکا ہے۔
فیصل رضاعابدی نے ارسلان افتخار کی کمپنی ایف اینڈ اے کے بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات میڈیا کو دیتے ھوئے بتایا کہ ارسلان افتخار چیف جسٹس ہاؤس میں بیٹھ کے کاروبار چلاتے ہیں کیا چیف جسٹس کو اتنا عرصہ یہ نظر نہیں آیا؟َ
انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس پی ایل ڈی دوہزارکا تفصیلی فیصلہ سامنے لائیں۔
انکا کہنا تھا کہ اسوقت تئیس لاکھ سے زائد کیس عدالتوں میں زیرالتوا ہیں اور عوام انصاف کے لئے در بدر بھٹک رہے ہیں۔
 

ای پیپر دی نیشن