لندن اولمپکس کے نویں روزتئیس گولڈ میڈلز کیلئے ایتھلیٹس ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہیں۔ میگاایونٹ میں اب تک چین تیس طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ امریکہ ستائیس گولڈمیڈلز کے ساتھ دوسرے اوربرطانیہ پندرہ طلائی تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ ایتھلیٹکس ویمنزمیراتھون ایونٹ میں ایتھوپیا کی ٹیکی گیلانا نے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گولڈمیڈل حاصل کیا۔ بيڈمنٹن کے مینز سنگلزاور ڈبلز ایونٹ میں چینی کھلاڑیوں نے کامیابی حاصل کی۔ شمشیر زنی کےمینزفلورایونٹ میں بھی چین سرفہرست رہا۔ جمناسٹکس کے ویمنز والٹ مقابلوں میں رومانیہ کی ساندراازباسا نے طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ سیلنگ کےمینزفن ایونٹ میں برطانیہ
نے گولڈمیڈل جیتا۔ جبکہ مینزسٹارایونٹ میں سویڈش کھلاڑی کامیاب رہے۔ نشانہ بازی کےمینزپچاس میٹر پسٹل مقابلوں میں جنوبی کوریا کے شوٹرنے میدان مارا۔ ٹینس کے مینزسنگلز مقابلوں میں برطانیہ نے گولڈمیڈل حاصل کیا۔ جبکہ ویمنزڈبلز ایونٹ میں امریکہ کی ولیمزسسٹرز کامیاب رہیں۔ مکسڈڈبلز ایونٹ میں بیلاروس نے گولڈمیڈل حاصل کیا۔ جمناسٹکس کے مینزفلور ایونٹ میں چین کے ژوکائے نے طلائی تمغہ اپنے نام کیا جبکہ 3میٹرسپرینگ بورڈ ڈائیونگ میں گولڈ میڈل جیت لیا