مکرمی! عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس کیا ملا۔ گویا ایک بھونچال سا آ گیا ہو۔ جو بھی چینل کھولا۔ ایک سے بڑھ کر ایک بولی بولی جا رہی تھی۔ لب لباب سب کا ہی لگتا تھا کہ کپتان کے غبارے میں سپریم کورٹ کے سامنے ڈٹ جانے کی ہوا طریقے سلیقے سے بھر دی جائے۔ عمران خان کیا معافی مانگے گا؟ کیا کپتان فرنٹ فٹ پر کھیلے گا یا کہ بیک فٹ پر؟ یہ اور اس قسم کے سوالات اور ان کے جوابات تھے۔ حتیٰ کہ کپتان صاحب کے بھی اکڑ جانے کی پٹی چلنا شروع ہو گئی معلوم یہ ہوا کہ غبارے میں ہوا مکمل کر دی گئی ہے۔ ایسا نہیں ہونا چاہئے جیسا کہ کیا جا رہا ہے۔ قانون سے بالا تر کوئی نہیں۔ سپریم کورٹ کی اگر عزت نہ رہی تو یہاں ہر ایک کی پگڑی اچھلا کرے گی۔کپتان کا دوست وہی ہو گا جو اسے دانشمندی کی راہ اپنانے کا مشورہ دے گا۔ (محسن امین تارڑ ایڈووکیٹ 0331-6442093)
کپتان کے غبارے میں ہوا بھرنے والے مہربان
کپتان کے غبارے میں ہوا بھرنے والے مہربان
Aug 05, 2013