ملک کو ہم عظیم سے عظیم تر بنائیں گے

ملک کو ہم عظیم سے عظیم تر بنائیں گے

مکرمی! ملک عزیز پاکستان کا قیام اللہ رب العزت کا برصغیر کے مسلمانوں پر ایک عظیم احسان ہے۔ اگرچہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال اور اپنی جغرافیائی پوزیشن کی وجہ سے دنیا کے بہترین ممالک میں شامل ہے لیکن بحیثیت قوم ہمارا شمار ابھی تک ترقی یافتہ اقوام میں نہیں ہوا جس کی وجوہات میں علم سے دوری، مفکر پاکستان اور بانی¿ پاکستان کے افکار سے دوری ہے۔ محافظِ نظریہ پاکستان ”نوائے وقت“ میر صحافت جناب مجید نظامی کی قیادت میں بیداری¿ شعور کی شمع روشن کئے ہوئے ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام میڈیا اس مہم میں شامل ہو اور منزل سے بھٹکی ہوئی قوم کی رہنمائی کرے تاکہ قیا م پاکستان کے مقاصد کی تکمیل ہو اور ہمارا شمار دنیا کی مہذب اور ترقی یافتہ اقوام میں ہو سکے۔ پاکستان کو اپنے لئے اور آئندہ نسلوں کے لئے امن کا گہوارہ بنانے میں ہمیں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔ (عبدالرﺅف قاضی لاہور)

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...