ورلڈ کار ریلی چیمپئن شپ سیباسٹین اوگیئر نے جیت لی

Aug 05, 2013

ہلسنکی (سپورٹس ڈیسک) ورلڈ کار ریلی چمپئن شپ فرانس کے سیباسٹین اوگیئر نے جیت لی۔ فن لینڈ میں ہونے والی چمپئن شپ میں فرانس کے سیباسٹین نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 43 منٹ اور 10.40 سیکنڈ میں طے کیا۔ ان کی سیزن میں کامیابیوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔ ایونٹ میں بلجیم کے تھیری نوویلی دوسرے اور ناروے کےمیڈز اوسٹبرگ تیسرے نمبر پر رہے۔

مزیدخبریں