پی او اے تنازع ‘ قومی کھلاڑیوں کی ونٹر اولمپکس میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (آن لائن)کھیلوں کی تنظیموں میں تنازعات کی وجہ سے پاکستانی کھلاڑیوں کی روس میں آئندہ برس شیڈول ونٹراولمکیس گیمز میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ورلڈ ونٹر اولمپک ایسوسی ایشن و انٹرنیشنل اولمپک ایسوسی وانٹرنیشنل اولمپک ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد ہونے والے مقابلوں کی آرگنائزنگ کمیٹی سے قومی سکی فیڈریشن کو ایونٹ میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا جس پر اس نے انٹریز ارسال کر دی ہیں۔ ایونٹ انتظامیہ دیگر کھیلوں کے لئے کھلاڑیوں کی فہرست مانگنے کا مرحلہ جلدشروع کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے تنازعات ختم کرانے میں اہم کردار ادا نہ کیا تو 14 فروری سے روس میں ہونے والے ونٹر اولمپکس میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت مشکوک ہو جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...