حکومت پی او اے تنازع حل کرے ورنہ ملک کی بدنامی ہو گی: جہانگیر خان‘ صلاح الدین ‘ سمیع اللہ

Aug 05, 2013

 لاہور (این این آئی)سکواش کے سابق ورلڈ چیمپئن جہانگیر خان، ہاکی کے سابق کھلاڑی اصلاح الدین اور سمیع اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے دو گروپوں کے تنازعہ سے ملک میں کھیلوں کانقصان ہورہا ہے ¾ حکومت سے درخواست ہے کہ وہ فوری طور پر نوٹس لے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کو دونوں گروپوں کو بلاکر تنازعہ حل کرنا چاہئے تاکہ ملک کی بدنامی نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ دونوں گروپوں کو ملکی مفاد کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے آپس میں مل بیٹھ کر تنازعات حل کرنے چاہئےں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لئے قومی ٹیم کو ضرور بھیجنا چاہئے۔ سمیع اللہ نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کی پرفارمنس دن بدن گررہی ہے مجھے نہیں لگتا کہ قومی ہاکی ٹیم ایشیا کپ میں بہتر پرفارمنس دکھا سکے گی۔

مزیدخبریں