اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری نے جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے عمران خان کو یہودی لابی اور ان کا ا یجنٹ قرار دینے کی شدید الفاظ میں مذمت اور ان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ملک میں دہشت گردی،افراتفری ، ڈرون حملوں اور امریکی مداخلت کے ذمہ دار ہیں۔ مولانا فضل الرحمن کے عمران خان اور خیبر پی کے حکومت پر الزامات کے ردعمل میں جاری کردہ ایک بیان میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے ساتھ ڈیل کرکے خیبر پی کے کی صوبائی حکومت کا حصہ رہے اور ان ہی کے دور حکومت میں خیبر پی کے دہشت گردی کا شکار ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ہر دور میں حکومتوں کا حصہ رہے ہیں اور ان ہی کے دور حکومت میں ملک دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں دھکیلا گیا جس کے باعث ملک میں خود کش دھماکے ڈرون حملوں کے ساتھ سا تھ امریکی مداخلت بڑھی جس سے آج پوری قوم دہشت گردی اور افراتفری کا شکار ہے۔
فضل الرحمن دہشت گردی، ڈرون حملوں، امریکی مداخلت کے ذمہ دار ہیں: شیریں مزاری
Aug 05, 2013