اسلام آباد (آن لائن) سابق وزےرخارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ امرےکی افواج کا افغانستان سے انخلائ2014ءمےں ہورہا ہے،2014ءپاکستان کےلئے بہت اہم ہے،جان کےری کا دورہ پاکستان 2014ءکے لئے اہم تھا،ڈرون حملوں پر امرےکی وزےر خارجہ جان کےری کا واضح پالےسی بےان نہ دےنا موجودہ حکومت کےلئے لمحہ فکرےہ ہے،ان خےالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کےا،ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے اےک قومی اےشو ہےں،ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کی خلاف ورزی ہےں،موجودہ حکومت اقوام متحدہ مےں ڈرون حملوں کا معاملہ فوری اٹھائے،انہوں نے کہا کہ امرےکہ وزےرستان مےں مخصوص دہشتگردوں کو ڈرون حملوں کے ذرےعے ٹارگٹ کرتا ہے،پاکستان کی حکومت کا امرےکہ کے ساتھ کوئی خفےہ معاہدہ نہےں ہے،پاکستان کو امرےکہ کے ساتھ اپنی سفارتی اور خارجی سطح کے تعلقات پاکستان کے مفاد مےں رکھنے چاہئےں،افغانستان مےں قےام امن پاکستان کےلئے بہت اہم ہے،کےونکہ2014ءسے افغانستان سے امرےکی افواج کی واپسی ہے اور پاکستان کی موجودہ حکومت کو امرےکہ کے ساتھ اپنی تمام پالےسےوں کی نظرثانی کرنی چاہئے۔