آج رمضان المبارک کی 27ویں شب لیلتہ القدر کی مناسبت سے خصوصی محافل کا اہتمام، 3روزہ محافل شبینہ شروع ہونگی

آج رمضان المبارک کی 27ویں شب لیلتہ القدر کی مناسبت سے خصوصی محافل کا اہتمام، 3روزہ محافل شبینہ شروع ہونگی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک بھر میں آج (پیر) کو 27رمضان المبارک کے موقع ستائیسویں شب روائتی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی اور لیلتہ القدر کی مناسبت سے مساجد اور گھروں میں خصوصی محافل اور عبادات کا اہتمام کیا جائے گا۔ مسلمان رات بھر مساجد میں نوافل، قرآن پاک کی تلاوت اور خصوصی عبادات میں مصروف رہیں گے۔ محافل شبینہ کا آغاز ہو گا۔ اجتماعات میں ملکی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد لاہور میں ہو گا۔ صوبائی شبینہ قرآن پاک کا افتتاح سیکرٹری اوقاف طارق محمود پاشا اور خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
27ویں شب

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...