ہری پور / بورے والا (ثناءنیوز+ نامہ نگار) مختلف وجوہات پر طالبہ اور نوجوان نے زندگی ختم کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ہری پور میں مےٹرک کی طالبہ نے عےد کے لےے کپڑے نہ لے کر دےنے کے رنج پر خو د کشی کرلی۔ نعش پوسٹ مارٹم کے لےے وےمن اےنڈ چلڈرن ہسپتال منتقل۔ نواحی علاقے کانگڑہ کالونی مےں دسوےں جماعت کی طالبہ عشرت بی بی ولد آزاد خان نے افطاری کے بعد رات آٹھ بجے کے قرےب خود کو کمرہ مےں بند کر کے اپنے ہی دوپٹے سے گلے مےں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ کمرے کا دروازہ توڑنے پر چھت کے پنکھے سے عشرت کی نعش لٹکی ہوئی تھی طالبہ نے افطاری سے قبل اپنی پسند کے کپڑوں کی فرمائش کی تھی جن کپڑوں پر سلمی ستارہ کا کام ہوتا ہے ماں کے منع کرنے پر ماں سے ہی لڑ جھگڑ کر روتی ہوئی اپنے کمرے مےں چلی گئی تھی۔ ادھر بورے والا میں والدین سے مبینہ جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر 30سالہ نوجوان نے پسٹل سے پیٹ میں فائر مار کر زندگی ختم کر لی۔ نواحی گاﺅں 146ای بی کے محمد سبحان کے بیٹے کا 30سالہ عامر جمیل کا اپنے والدین سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا۔