نوشہرہ (ثناءنیوز) اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خیبر پی کے میں اعلیٰ سرکاری افسروں کے اجلاس کی صدارت کرنے پر تحریک استحقاق لانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت طالبان کی کارروائیوں کے سامنے بے بس ہے۔ ڈی آئی خان جیل حملے کا ڈرامہ رچایا گیا، جیل کے اندر دنبے کھائے گئے، جشن منایا گیا، ہوائی فائرنگ کی اور باآسانی اپنے ساتھیوںکو چھڑاکر لے گئے ۔یہ صوبائی حکومت کے منہ پر ایک طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا تین ماہ میں اب جا کر کہیں وزیر اطلاعات مقرر کیا گیا ہے جس حکومت میں وزیر اطلاعات نہ ہو اس کی طالبان کے بارے میں پالیسی صفر ہی ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے خیبر پی کے میں سرکاری افسروں کے اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا وزیراعلیٰ ہاﺅس کو کالج بنانیوالے وزیراعلیٰ نے تین وزیراعلیٰ ہاﺅس قائم کر کے حکومتی خزانے پر بوجھ تین گنا بڑھا دیا۔
سردار بابک
عمران خان کے خیبر پی کے میں افسروں کے اجلاس کی صدارت کرنے کیخلاف تحریک استحقاق لاﺅنگا، سردار حسین بابک
عمران خان کے خیبر پی کے میں افسروں کے اجلاس کی صدارت کرنے کیخلاف تحریک استحقاق لاﺅنگا، سردار حسین بابک
Aug 05, 2013