22 اگست چودھری گلزار کی فتح کا دن ہو گا: محمد جمیل، سہیل جمیل

لاہور (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے پی پی 161 سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار چودھری گلزار کے اعزاز میں سندر میں چودھری محمد جمیل، چودھری سہیل جمیل اور دیگر اہل علاقہ نے خصوصی تقریب منعقد کی۔ تقریب میں لیاقت علی چیڈو، محمد بوٹا جلیانوالہ، ملک محمد اشرف نے بھی شرکت کی۔ چودھری محمد جمیل اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 22 اگست کا دن چودھری گلزار کی فتح کا دن ہو گا۔ ان کی فتح علاقہ کے عوام کی فتح ہو گی اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...