ہنجروال : بدچلنی کا شبہ بھائی نے بہن کو ذبح کر کے گرفتاری دیدی

ہنجروال : بدچلنی کا شبہ بھائی نے بہن کو ذبح کر کے گرفتاری دیدی

لاہور (نامہ نگار ) ہنجر وال کے علاقہ مےں18سالہ بھائی نے بد چلنی کے شبہ پر بہن کو چھری سے گلہ کاٹ کر قتل کر دےا اورخودتھانے جا کر گرفتاری دے دی ہے۔بتاےاجاتا ہے کہ ہنجر وال کے علاقہ مےں مےن بازار منصورہ کی رہائشی دو بچوں کی ماں 32سالہ ساجدہ کو اس کے شوہر نے طلاق دے دی تھی۔جس کے بعد وہ اپنے والدےن کے گھرمنصورہ مےن بازار مےں رہتی تھی ۔دو روز قبل ساجدہ گھر سے بھاگ کر اپنے اےک آشنا کے ساتھ اوکاڑہ چلی گئی تھی۔ گزشتہ روز اس کے گھر والے اسے تلاش کر نے کے بعداو کاڑہ سے واپس گھر لے آئے۔گھر مےں ساجدہ کو اس کے 18سالہ بھائی رےاض احمد نے تشدد کا نشانہ بناےا اورپھر چھری سے اس کا گلہ کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دےا ۔بعد ازاں ملزم رےاض آلہ قتل چھری سمےت تھانے چلا گےا اور گرفتاری دے دی ۔ پولےس نے ساجدہ کی لاش قبضے مےں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مر دہ خانہ جمع کرادی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...