واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) افغانستان میں نئے امریکی کمانڈر آرمی وائس چیف آف سٹاف جان کیمبل نے شمالی وزیرستان میں پاک آرمی کے آپریشن ضرب عضب کو سراہتے ہوئے ایسی جدوجہد جاری رکھنے کی توقع ظاہر کی ہے۔ انہوں نے دہشت گردوں کیخلاف افغانستان اور پاکستان میں تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔