جدہ (این این آئی)سعودی عرب کی وزارت صحت نے تین افریقی ممالک سیرالیون ،گنی اور لائبیریا میں ای بولا وائرس کے پھیلنے کے بعد ان کے شہریوں کو عمرے اور حج کیلئے ویزوں کے اجرا پر پابندی عائد کردی۔ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر خالد مرغیلانی نے بتایا کہ ان کی وزارت اس سلسلے میں حج اور خارجہ امور کی وزارتوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔