اسلام آباد (اے پی پی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر چودھری برجیس احمد طاہر نے قومی اسمبلی میں ملاقات کی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برجیس احمد طاہر مخدوم جاوید ہاشمی کی نشست پر گئے اور ان سے تبادلہ خیال کیا۔