اسلام آباد (ثناء نیوز) پارلیمنٹ کی تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق رائے سے قومی اسمبلی کارواں سیشن 12 اگست تک منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ فلسطین کی صورتحال اور صدارتی خطاب پر بحث ہوگی۔ معمول کی کارروائی چلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس کے تحت وقفہ سوالات اور توجہ مبذول کروانے کے نوٹسز بھی نمٹائے جا سکیں گے۔ یہ فیصلہ قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔