اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عالم خٹک کو سیکرٹری دفاع تعینات کر دیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ نے محمد عالم خٹک کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ محمد عالم خٹک کو 2 سال کیلئے سیکرٹری دفاع تعینات کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے آرمی چیف راحیل شریف کی سفارش پر محمد عالم خٹک کی تقرری کی منظوری دی۔