اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحات کمیٹی کا سربراہ عمران خان کو بنا دیا جائے جبکہ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کو انتخابی اصلاحات کمیٹی کا سربراہ بنانے پر کوئی اعتراض نہیں۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے کائرہ نے کہا عمران کو کمیٹی کا چیئرمین بنا کر کہا جائے کہ وہ جو بھی انتخابی ترامیم یا دنیا کا جو بھی بہترین انتخابی نظام ہے لائیں اور منظور کرائیں احسن اقبال نے کہا ہمیں کوئی اعتراض نہیں اصل فورم پارلیمنٹ ہی ہے۔