کاہنہ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن)کے رہنماء کوآرڈینٹر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری نواز نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت کو کسی لانگ مارچ یا شارٹ مارچ سے کوئی خطرہ نہیں۔ عمران خان سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے وفاقی حکومت کے خلاف بے مقصد احتجاج کر رہے ہیں۔ عمران خان مسلم لیگ (ن)کی معاشی پالیسیوں سے خوفزدہ ہیں جس کی وجہ سے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں جو شخص ایک صوبہ نہیں چلاسکتا وہ ملک کو چلانے کا خواب دیکھ رہا ہے دنیا بھر کے سروے پی کے کی حکومت پر عدم اطمینان کا اظہار کر چکے ہیں ۔
حکومت کو کسی لانگ یا شارٹ مارچ سے کوئی خطرہ نہیں: چودھری نواز
Aug 05, 2014