ریلوے سٹیشنوں کو قومی پرچموں جھنڈیوں سے سجانے کا سلسلہ شروع

لاہور(سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت کی طر ف سے رواں ماہ کو بطور ماہ آزاد ی منانے کے اعلان پر ریلوے حکام نے عملدرآمد شروع کر دیا ریلوے سٹیشنوں کو قومی پرچموں سے سجانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں جبکہ ریلوے ہیڈ کوارٹر کو قومی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے اور ریلوے افسران نے قومی پرچم کے بیج لگا لئے ہیں ریلوے سکولوں میں بھی خصوصی تقریبات کی تیاری مکمل کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...