پاکستان،آئی ایم ایف مذاکرات کل سے دبئی میں شروع ہونگے


اسلام آباد(ثناء نیوز) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان مذاکرات کل چھ اگست سے دبئی میں شروع ہو رہے ہیں۔سٹیٹ بینک کی خودمختاری اور توانائی شعبے میں اصلاحات مذاکرات کا اہم ایجنڈا ہوگا۔وزارت خزانہ کے مطابق چھ سے پندرہ اگست تک ہونے والے مذاکرات میں مالی سال دوہزار چودہ کی آخری سہ ماہی کے دوران معیشت کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔تکنیکی سطح کے مذاکرات چھ اگست سے شروع ہوں گے،جس میں وزارت خزانہ،گورنر سٹیٹ بینک،چیئرمین ایف بی آر اور وزارت پانی و بجلی کے حکام شریک ہوں گے،جبکہ وزیر خزانہ آٹھ اگست کو دبئی روانہ ہوں گے،اورگیارہ اگست کو آئی ایم ایف کے سربراہ جیفری فرینک سے ملاقات کریں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ مزاکرات میں سٹیٹ بینک کی خودمختاری،بجلی کے نظام میں اصلاحات اور معیشت کے دیگر شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...