پیپلز پارٹی نے لوڈشیڈنگ اور آئین کے آرٹیکل 245 کے نفاذ کیخلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوا جمع کرادی

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور آئین کے آرٹیکل 245 کے نفاذ کیخلاف تحریک التوا جمع کرا دی ہے۔ پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی ڈاکٹر عذر افضل پیچوہو، نوید قمر، سید غلام مصطفی، شازیہ مری اور بیلم حسنین نے قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ میں تحریک التو جمع کرادی ہے۔ پیپلز پارٹی نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف تحریک التوا جمع کرادی ہے تحریک التوا میں کہا گیا ہے فوج کی تعیناتی کا فیصلہ حکومت فوری طور پر فیصلہ واپس لے۔
تحریک التوا

ای پیپر دی نیشن