اوگرا کا آئی ڈی پیز کیلئے ایک دن کی تنخواہ عطیہ کرنیکا اعلان

Aug 05, 2014

اسلام آباد (آن لائن) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)  نے  ضرب عضب کے سلسلہ میں شمالی وزیرستان ایجنسی کے آئی ڈی پیز کیلئے ایک دن کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اجلاس میں  پاک فوج کے شہید جوانوں کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ اوگرا سے جاری ہینڈ آئوٹ کے مطابق اوگرا اتھارٹی نے ایک قرارداد پاس کی ہے جس کے مطابق چیئرمین ‘ ممبرز اور تمام ملازمین دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن سے متاثرہ آئی ڈی پیز کے لئے اپنی ایک دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔ اتھارٹی نے  اپنے اجلاس میں  پاک فوج کے شہید جوانوں کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

مزیدخبریں