غیریقینی سیاسی صورتحال‘ سرمایہ کار تذبذب کا شکار‘ سٹاک مارکیٹوں میں بدترین مندا‘ سرمایہ کاروں کے ایک کھرب 28 ارب ڈوب گئے

کراچی ‘ لاہور(رپورٹ سلیم میمن+کامرس رپورٹر) لانگ مارچ غیریقینی صورتحال اورآرٹیکل 245 کی نفاذ کی اطلاعات کے بعد کراچی کی اسٹاک ایکسچینج کریش ہوگئی ایک دن میں 6نفسیاتی حدیں گرگئیں جس کے بعد انڈیکس 666پوائنٹس کم ہوکر29ہزار643پرآگیا۔ اس دوران سرمایہ کاروں کو ایک کھرب98ارب کا نقصان کرنا پڑا چھوٹے سرمایہ کار برباد ہوگئے اورفٹ پاتھ پر آگئے  تفصیلات کے مطابق  کراچی اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر شدید مندی کے بعد کے ایس ای 100انڈیکس 666.24 پوائنٹس کمی پر 30300‘ 30200 ‘ 30100‘ 29900‘29800‘ 29700کی 6نفسیاتی حدوں  سے گرکر29647.83 کی  انتہائی  نچلی سطح پرپہنچ گیا۔ سرمایہ کاری مالیت  میں ایک کھرب 28ارب روپے سے زائد کمی کے باعث کاروبار کریش ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق 14اگست کو اسلام آباد میں لانگ مارچ‘245 آرٹیکل کی غیریقینی صورتحال ‘غیرملکی سرمایہ کا انخلاء  اورکئی منفی عوامل کے باعث سرمایہ کا روں نے موجودہ حالات سے بددل ہوکر بیشتر حصص کی فروخت اونے پونے داموں کرکے اپنی سرمایہ کاری کی انخلاء میں سرگرداں رہے۔ جس کے نتیجے میں مارکیٹ اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس 666.24پوائنٹس کمی پر29647.83پرآگیا۔ سرمایہ کاری میں ایک کھرب 98ارب روپے سے زائد کمی پرمجموعی سرمایہ کاری گر کر 69کھرب 92ارب 33کروڑ 31لاکھ 27ہزار886روپے رہ گئی مارکیٹ میں سرگرم  حصص کادائرہ کار362 کمپنیوں تک رہا اس میں 39کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘310میں کمی اور13کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25انڈیکس69.61 پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 5378.10 پربندہوا ۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر86کمپنیوں کا کاروبارہوا۔3کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، 28کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ55کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔مارکیٹ میں کل 10 لاکھ 36 ہزار 400 حصص کا کاروبار ہو ا ۔جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میںبنک آف پنجاب لمیٹڈ کے 2 لاکھ 77 ہزار حصص۔لفارج پاکستان سیمنٹ لمیٹڈ کے1 لاکھ90ہزار حِصص۔جبکہ بائیکو پٹرولیم لمیٹڈ کے1 لاکھ 41ہزار500  حِصص فروخت ہوئے۔سب سے زیاد ہ اضافہ بائیکو پٹرولیم لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت0.68روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی پاکستان پٹرولیم لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت7.60روپے کم ہو گئی۔

ای پیپر دی نیشن