نوشہرہ (اے این این) دریائے کابل نوشہرہ میں ڈوبنے والے چار افراد کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ حادثہ اتوارکو نوشہرہ کے دریائے کابل میں پیش آیا تھا اور گنجائش سے زیادہ مسافر سوار ہونے کی وجہ سے کشتی خیرآباد کے مقام پر اُلٹنے سے ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد ڈوب گئے تھے، جن میں ایک خاتون اور بچی جاں بحق ہو گئی۔ جبکہ چار خواتین اور ایک بچی کو بچالیا گیا تھا ،ڈوبنے والے3 بچوں سمیت 4 افراد کی تلاش جاری ہے ۔
4افراد / سراغ نہ ملا