اسلام آباد (این این آئی) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر مخدوم امین فہیم نے کہا ہے پیپلز پارٹی اسمبلیوں سے مستعفی نہیں ہو گی، ہماری جماعت جمہوریت کو مستحکم کرنے کے نظریئے پر عمل پیرا ہے۔ عمران خان کے لانگ مارچ کی کامیابی یا ناکامی کا فیصلہ عوام کرینگے۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتی ہے۔ جہاں تک 14 اگست کو عمران خان کے دھرنے یا لانگ مارچ کا سوال ہے تو دیکھنا ہو گا کہ عوام اس میں شریک ہوتے ہیں یا نہیں۔
امین فہیم
پیپلز پارٹی اسمبلیوں سے مستعفی نہیں ہوگی، عمران کے لانگ مارچ کی کامیابی کا فیصلہ عوام کرینگے: امین فہیم
Aug 05, 2014