دبئی (این این آئی)ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی مکسڈ مارشل آرٹس کی پہلی خاتون پروفیشنل این عثمان اس ماہ دبئی میں میدان میں اتررہی ہیں اور وہ باکسنگ کی سابق عالمی چیمپئن کے مدمقابل ہوں گی۔وہ کسی مسلم ملک میں پروفیشنل مارشل آرٹس کا مظاہرہ کرنے والی پہلی مسلمان خاتون ہوں گی۔ این عثمان نے بتایا کہ پہلے پہل جب میں نے مکسڈ مارشل آرٹس(ایم ایم اے)سیکھنا شروع کیا تھا تو مجھے یہ اندازہ نہیں تھا کہ ایک مسلم خاتون ہونے کے ناتے میں اس کھیل میں کیسے اپنے فن کا مظاہرہ کرپاؤں گی۔