آئی جی پنجاب نے 26پولیس افسروں کی تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے

لاہور (نامہ نگار)آئی جی پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا نے26 پولیس افسران کے تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ایس پی ٹیلی پنجاب توصیف حیدرکو ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد کی خالی آسامی پر، تقرری کے منتظر محمود الحسن کو ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ ساہیوال ریجن، تقرری کے منتظر ڈار علی خان خٹک کو پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول راولپنڈی ، پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول راولپنڈی رانا شاہد پرویز کو ایس پی سپیشل برانچ راولپنڈی ریجن، ایس ایس پی سپیشل برانچ راولپنڈی ریجن سید علی محسن کو ایس ایس پی سائنٹفک ٹریننگ ونگ پولیس کالج سہالہ کی خالی آسامی پر، ایس پی ریسرچ اینڈ اینالائسسز سی ٹی ڈی پنجاب ڈاکٹر مسعود سلیم کو ایس ایس پی پولیس سکول آف انٹیلی جنس پنجاب لاہور، ایس پی پولیس سکول آف انٹیلی جنس پنجاب لاہور عمران یعقوب کو کمانڈر گارڈ بٹالین سات کی خالی آسامی پر، تقرری کے منتظر رائے بابر سعید کو ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول لاہور کی خالی آسامی پر، ایڈیشنل ایس پی شیخوپورہ عرفان اللہ خان کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن گوجرانوالہ کی خالی آسامی پر، ایس ڈی پی او تاندلیانوالہ سرکل فیصل آباد اے ایس پی محمد جواد طارق کو ایڈیشنل ایس پی شیخوپورہ، ایس ڈی پی او صادق آباد سرکل رحیم یار خان اے ایس پی شبیر احمد کو ایس پی انوسٹی گیشن بہاولپور کی خالی آسامی پر، ایس ڈی پی اومری سرکل راولپنڈی اے ایس پی طارق الٰہی مستوئی کو ایس پی انوسٹی گیشن رحیم یار خان کی خالی آسامی پر، ایس ڈی پی او برکی سرکل لاہور اے ایس پی عادل میمن کو ایڈیشنل ایس پی جھنگ کی خالی آسامی پر، ایس ڈی پی او گلگشت سرکل ملتان اے ایس پی آصف احمدکو ایڈیشنل ایس پی گلگشت ڈویژن ملتان کی خالی آسامی پر، ایس ڈی پی او سٹی سرکل مظفر گڑھ  اے ایس پی محمد عارف اسلم کو ایڈیشنل ایس پی ڈی جی خان کی خالی آسامی پر، تقرری کے منتظر فضلِ حامد کو ایس پی سروے سپیشل برانچ پنجاب لاہور کی خالی آسامی پرتعینات جبکہ ایس پی سپیشل برانچ گوجرانوالہ ریجن مسز نسیم چودھری کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر سٹی لاہو رطالب حسین کو ایس ڈی پی او برکی سرکل لاہور کی خالی آسامی پر، ڈی ایس پی آر آئی بی شیخوپورہ عاصم افتخار کو ایس ڈی پی او ڈیفنس سرکل لاہور کی خالی آسامی پر، تقرری کے منتظر عاطف حیات کو ایس ڈی پی او ٹائون شپ سرکل لاہور کی خالی آسامی پر، ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول بہاولپور شفقت ندیم چودھری کو ایس ڈی پی او احمد پور شرقیہ سرکل بہاولپور ، ایس ڈی پی او احمد پور شرقیہ سرکل بہاولپور ڈی ایس پی ظہور ربانی کو پنجاب ہائی وے پیٹرول، ڈی ایس پی سی آر او راولپنڈی فرحان اسلم کو ایس ڈی پی او سول لائنز سرکل راولپنڈی کی خالی آسامی پر، ایس ڈی پی او سٹی سرکل راولپنڈی بابر ممتاز کو ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل کی خالی آسامی پر، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن برانچ پنجاب سید اسد مظفر کو ایس ڈی پی او گوالمنڈی سرکل لاہورجبکہ ایس ڈی پی او گوالمنڈی سرکل لاہورطاہر اقبال وڑائچ کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
تقرری/ تبادلے

ای پیپر دی نیشن