ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے اور سامان لوٹ لیا

Aug 05, 2014

لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیاہے۔ڈاکوؤں نے فیکٹری ایریا کے علاقہ چونگی امرسدھو کے رہائشی کاشف علی کے گھر گھس کر اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر یر غمال بنا کر 8لاکھ روپے جبکہ شمالی چھائونی میں ڈاکوئوں نے ندیم اور اس کی فیملی سے 4 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیاہے ۔ سبزہ زار میں ڈاکوئوں نے بلال سے 2لاکھ 75ہزار روپے کی نقدی وکالنگ کارڈز، مزنگ میں ڈاکوئوں نے سلیم سے 1لاکھ80ہزار روپے اورموٹر سائیکل، ریس کورس میں ڈاکوئوں نے راشد سے 1لاکھ55ہزار روپے اور موبائل فون ،گجر پورہ میں ڈاکوئوں نے عبد الخالق سے 54 ہزار، موٹرسائیکل اور موبائل فون،گلشن اقبال میں ڈاکوئوں نے جنید سے 45ہزار، موٹرسائیکل اور موبائل فون، ماڈل ٹائون میں ڈاکوئوں نے جنید سے 1 لاکھ 40 ہزار اور موبائل فون،گارڈن ٹائون میں ڈاکوئوں نے ڈاکٹر عدیل سے21 ہزار 5 سو روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے ڈیفنس اے میں ایک گھر سے دس لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات و موبائل فون لوٹ لئے چوروں نے باٹاپور سے ڈاکٹر آصف، جوہرٹائون سے اکرم، مصطفی آباد سے کیپٹن (ر) اکرم کی کاریں جبکہ جنوبی چھائونی سے مطیع، گجرپورہ سے فیضان، ٹبی سٹی سے فیصل، مناواں سے حسن، لٹن روڈ سے شوکت، گلبرگ سے حامدہ، نشتر کالونی سے نواز، اقبا ل ٹائون سے عمر، ساندہ سے صغیر، ڈیفنس بی سے خادم حسین، اکبری گیٹ سے یاور، اسلام پورہ سے عادل، شاہدرہ سے سکندرکی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔
وارداتیں

مزیدخبریں