کراچی (ایجنسیاں) صوبائی وزیر منظور وسان نے ایک بار پھر پیش گوئی کی ہے مشرف وفاق کی رضامندی سے یوم آزادی بیرون ملک منائیں گے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں منظور وسان نے کہا مشرف چودہ اگست سے پہلے وفاق کی منظوری سے باہر چلے جائیں گے۔ ان کے باہر جانے سے ہمیں خوشی نہیں ہوگی۔ ملکی حالات خراب کیئے جارہے ہیں، اسلام آباد میں فوج طلب کرنا دانشمندی نہیں ہے۔ حکومت نے دانشمندی کا مظاہرہ نہ کیا تو حالات خراب ہوں گے۔ عمران خان کے مطالبات جائز تھے، بادشاہوں کو وہ ماننے چاہئے تھے۔ ملک میں بادشاہت نہیں جمہوریت ہونی چاہئے۔ اگست کا مہینہ انتہائی اہم ہے سیاسی جماعتوں نے اسلام آباد اور لاہور پر چڑھائی کا منصوبہ بنایا ہے۔ سینٹ الیکشن سے پہلے حالات خراب اور دن خطرناک ہونگے۔ زرداری رواں ماہ آکر مسئلہ حل کریں گے، موجودہ حالات بہتر کرنے میں آصف علی زرداری کا اہم کردار ہوگا، اگر سیٹ اپ تبدیل ہوتا ہے تو اگلی باری پیپلز پارٹی کی ہوگی۔
مشرف وفاق کی رضامندی سے یوم آزادی بیرون ملک منائیں گے: منظور وسان
Aug 05, 2014