اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سے جلد از جلد مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے کیونکہ مذاکرات ہی مسائل کے حل کا واحد راستہ ہیں۔ افغانستان کی بغلان جیل میں 124 پاکستانی قید ہیں جن کی واپسی کیلئے کوششیں جاری ہیں کنٹرول لائن پر اب تک 374 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی جس میں دس افراد جاں بحق اور 75 سے زائد زخمی ہوئے۔ قومی اسمبلی تحریری جواب میں سرتاج عزیز نے کہا افغانستان سے بہت سے پاکستانی قیدی واپس آچکے ہیں اور باقی کو بھی واپس لانے کی کوششیں جاری ہیں۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے چین کے سکالرز وفد نے ملاقات کی۔ وفد کو ضرب عضب پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر چینی سفیر بھی موجود تھے۔ مشیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی حکومت چینی شہریوں کو ہرممکن سکیورٹی فراہم کرے گی۔
سرتاج عزیز
بھارت سے مذاکرات جلد بحال کرنا چاہتے ہیں: مشیر خارجہ
Aug 05, 2014