راولپنڈی (این این آئی) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف آسٹریلیا کے چار روزہ سرکاری دورہ پر آسٹریلیا پہنچ گئے۔فوج کے شعبہ اطلاعات کے مطابق جنرل راحیل شریف کو دورے کی دعوت آسٹریلیا کے دفاعی فورسز کے سربراہ نے دی تھی-دورے کے دوران آرمی چیف آسٹریلیا کے اعلی فوجی اور دفاعی رہنمائوں سے بات چیت کریں گے وہ سکیورٹی اور دفاعی معاملات پر ایک مذاکرے میں بھی شرکت کریں گے-
جنرل راحیل / آسٹریلیا