چکوال: منہاج القرآن سیکرٹریٹ لاہور میں توہین آمیز سلوک، تحصیل لاوہ کی تنظیم کا مستعفی ہونے کا اعلان

Aug 05, 2014

چکوال (ثناء نیوز) منہاج القرآن تحصیل لاوہ کی تنظیم نے مستعفیٰ ہونے کے اعلان کر دیا اور استعفے ضلعی تنظیم چکوال کو روانہ کر دیئے، مستعفی ہونے والوں میں ناظم سفیر سید اور صدر فاروق عابد کے علاوہ چودہ رکنی کابینہ ہے۔ فاروق عابد نے بتایا استعفے منہاج القرآن سیکرٹریٹ لاہور میں ہونے والے توہین آمیز سلوک کی بنیاد پر دیئے۔ تنظیم کے دو دو ارکان کو لاہور سیکرٹریٹ نے پروفیسر طاہر القادری سے ملاقات کیلئے بلایا مگر وہاں پر صرف ایک ایک عہدیدار کو اندر داخل ہونے دیا گیا، اس دوران موبائل ٹیلی فون ضبط اور سکیورٹی کے توہین آمیز عمل کی وجہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔
منہاج القرآن تنظیم/ مستعفی

مزیدخبریں