سی این جی انڈسٹری سے غیر قانونی ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے : غیاث پراچہ

لاہور(نیوزرپورٹر)آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا کہ ایف بی آرغیر قانونی طور پر سی این جی انڈسٹری سے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی مد میں اضافی وصولیاں کر رہا ہے جس سے اس شعبہ پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اس مسئلے کو فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو مسائل بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سی این جی سیکٹر پر عائد سیلز ٹیکس کو چھبیس فیصد سے کم کر کے سترہ فیصد کرنے کا حکم دیا تھا جسکے بعد ایف بی آر نے اس طریقہ سے ٹیکس عائد کیا کہ وہ بظاہر سترہ فیصد لگتا ہے مگر حقیقت میں اسکا بوجھ بتیس فیصد ہے جو استحصال ہے۔

ای پیپر دی نیشن