لاہور(سپورٹس رپورٹر+ایجنسیاں )پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کیلئے بین الاقوامی کرکٹرز سے رابطوں کا آغاز کردیا۔ویسٹ انڈیز، زمبابوے ، سری لنکا ،بنگلہ دیش اورجنوبی افریقہ کے کئی سٹارز نے پاکستان سپر لیگ کھیلنے میں دلچسپی ظاہرکر دی‘ کرکٹرز کی طرف سے سپر لیگ کھیلنے پرآمادگی کے بعد انہیں معاہدے کی کاپیاں بھی بھجوا دی گئی ہیں اور امکان ہے کہ معاہدوں پر رواں ماہ ہی دستخط ہونگے جبکہ پانچوں فرنچائز کے نام اکتوبر میں فائنل کرلئے جائیں گے۔پی سی بی نے پاکستان سپرلیگ کھیلنے کیلئے جن کھلاڑیوں سے رابطہ کیا ان میں کرس گیل،کیرن پولارڈ، دلشان ،جیک کیلس،شکیب الحسن،چی بابا سمیت کئی سٹارشامل ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ دوسرے مرحلے میں انگلش، آسٹریلین اور کیویز کرکٹرز سے رابطے کرے گا۔