لاہور (نمائندہ سپورٹس ) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام15 سائیڈ انڈر 20 رگبی لیگ کے دوسرے مرحلے میں لاہور نے لودھراںکو 22-11 سے شکست دے دی۔ دوسرا میچ وہاڑی اور دنیا پور کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔وہاڑی نے یہ میچ 22-7 سے جیت لیا۔ وہاڑی کی طرف سے عباس نے تین ٹرائیز سکور کیں جبکہ اکمل نے ایک ٹرائی سکور کی۔ 15سائیڈ انڈر 20 لیگ میں لاہور اور لودھراں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
انڈر 20 رگبی لیگ : لاہور ‘لودھراں کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں
Aug 05, 2015