اقوام متحدہ کو مداخلت کی دعوت دی جاسکتی ہے نہ وہ قبول کرسکتے ہیں: شیری رحمن

Aug 05, 2015

اسلام آباد (آن لائن) سابق وفاقی وزیر و پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو ملک میں مداخلت کی دعوت نہیں دی جاسکتی اور نہ ہی ایسی کسی دعوت کو قبول کرسکتے ہیں،الطاف حسین کی تقریر میں اعتدال نہیں تھا کسی کے بولنے پر پابندی نہیں ہونی چاہئے لیکن اگر کسی نے کچھ کہنا ہے کہ تو اسمبلی میں آکر بات کرے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں شیری رحمان نے کہا کہ غیر ملکی قوتوں کو اپنے ملک کے اندر مداخلت کی دعوت کو کسی بھی صورت قبول نہیں کر سکتے۔

مزیدخبریں