اسلام آباد (وقائع نگار) بحریہ ٹائون کے وکلاء پر جھوٹا مقدمہ درج کرنے کے خلاف اسلام آباد راولپنڈی بار نے آج ہڑتال کا اعلان کردیا۔ صدر ڈسٹرکٹ بار راجہ زاہد محمود اور سیکرٹری راولپنڈی بار ایسوسی ایشن ساجد اعوان کے مشترکہ اعلامیہ میں وکلاء کو ہراساں کرنے پر آج ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں دونوں عہدیداروں نے کہا کہ پولیس نے بار کے وکلاء کو ہراساں کرنا شروع کردیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پولیس نے اپنا رویہ درست نہ کیا اور وکلاء کے خلاف دئیے گئے پرچے واپس نہیں لئے تو دونوں بارز اپنا لائحہ عمل اختیار کریں گی۔