اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر کے گریڈ 22 کے ایک اور گریڈ 20 کے 2 افسر رواں ماہ میں مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہو جا ئیں گے۔ 136 افسروں نے ترقی کے بعد گریڈ 17 میں اسسٹنٹ منیجر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اِن لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 20 کے افسر اور وزارت قانون میں ڈی جی اعجاز اسد 14 اگست، گریڈ 22 کی افسر فضہ مظفر 16 اگست کو مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہوجائیں گی۔ گریڈ 20 کے افسر ڈاکٹر عبدالستار عباسی 14 اگست کو ریٹائر ہو جائیں گے۔