فیصل آباد + دینہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مختلف واقعات میں گھریلو ملازمہ اور دو بچوں کے محنت کش باپ نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی اسسٹنٹ پروفیسر کی گھریلو ملازمہ تاندلیانوالہ کی 16 سالہ نجمہ بی بی نے نامعلوم وجوہات پر گلے میں پھندا لیکر خودکشی کرلی جبکہ دینہ کے نواحی علاقہ نیوجھنگ میں قرضوں سے پریشان 40 سالہ محنت کش 2 بچیوں کے باپ ذوالفقار نے تیزاب پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ذوالفقار نے بینک اور لوگوں سے کاروبار کی خاطر قرض لے رکھا تھا۔ قرض کی واپسی کیلئے لوگ اسے تنگ کر رہے تھے جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے تیزاب پی لیا جس سے اسکی حالت انتہائی خراب ہو گئی اور ہسپتال جانے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔
2 خودکشیاں: فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ، دینہ میں محنت کش نے زندگی ختم کرلی
Aug 05, 2015