کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا 2 رکنی وائٹ کرولا گینگ اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈکیتی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے کے جرم میں وائٹ کرولا گینگ کے 2 مجرموں کو 45,45 سال بامشقت قید کی سزا سنائی ہے۔ ملزمان کے خلاف ڈیفنس اور گرزی تھانوں میں 32 سے زائد مقدمات درج تھے۔ عدم ثبوت اور گواہوں کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے ملزمان کو 16 مقدمات میں بری کر دیا۔ تا ہم ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے کے جرم میں مجرمان محمد علی حاجانو اور محمد عمیر کو 45,45 سال قید با مشقت سنا دی گئی ہے۔
کراچی: ڈکیتی اور خواتین سے زیادتی کے 2 مجرموں کو 45,45 سال قید بامشقت کی سزا
Aug 05, 2015