کساد بازاری، پیداوار میں متوقع اضافہ، تیل کی قیمتیں مزید کم ہونے کا امکان ہے: ماہرین

لندن (بی بی سی) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد کمی کے بعد معمولی بہتری آئی، لیکن اقتصادی ماہرین عالمی سطح پر تیل کی پیداوار میں متوقع اضافے اور ایشیائی ممالک کی معیشتوں میں کساد بازاری کی وجہ سے تیل کی قیمتوں کے مزید گرنے کی پیشن گوئی کر رہے ہیں۔ ایران اگر اقتصادی پابندیوں کے اٹھائے جانے پر اپنی مجموعی پیداوار میں پانچ ہزار بیرل یومیہ کا اضافہ کرتا ہے تو عالمی پیداوار مزید بڑھ جائے گی۔ پیر کو تیل کی عالمی قیمت گذشتہ چھ برس میں انتہائی کم ہو گئی اور پہلی مرتبہ برینٹ کی قیمت 50 ڈالر سے بھی نیچے گر گئی۔ منگل کو برینٹ کی قیمت میں 35 سینٹ اضافہ دیکھنے میں آیا اور اس کی قیمت 49.87 رہی اور یو ایس کروڈ کی قیمت میں 0.47 سینٹ کے اضافے سے 45.64 رہی، ماہرین کا خیال ہے کہ قیمتوں میں مزید کمی آئے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...