سومناتھ بھارتی نے محض عام شکل و صورت ہونے پر مجھے ظلم و ستم کانشانہ بنایا، عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی پر بیوی کا الزام

Aug 05, 2015

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) نئی دہلی کی حکمران جماعت عام آدمی پارٹی کا ممبر اسمبلی سومناتھ بھارتی محض عام شکل و صورت ہونے پر اپنی بیوی کو ظلم و ستم کا نشانہ بناتا رہا۔ خاتون لپیکا مترا نے گزشتہ روز یہاں صحافیوں کو بتایا کہ وہ فلمی ہیروئنوں کی طرح خوبصورت نہیں بلکہ عام سی شکل کی خاتون ہے۔ شادی کے فوراً بعد سے ہی اس کے شوہر سومناتھ بھارتی کا رویہ اس سے ہتک آمیز رہا۔ واضح رہے کہ لپیکا مترا نے سومناتھ بھارتی کیخلاف گھریلو تشدد کا کیس کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے تحفظ کی فکر نہیں بلکہ خوبصورت عورتوں کا احساس ہے کہ ایسے ہوس کے مارے ظالم مردوں کے ہوتے ان کا کیا بنے گا۔

مزیدخبریں