اسلام آباد (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ عثمان ابراہیم نے کہا ہے 2013-14ء میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طلباء کو وظائف کی ادائیگی اے جی پی آر کی طرف سے بل منظور نہ کرنے کی وجہ سے نہیں ہو سکی، اس سال طلباء کو رقم باقاعدگی سے مل رہی ہے، آئندہ مالی سال سے وظائف میں اضافہ کیا جائے گا۔ بعض بچوں نے ایڈمشن رپورٹ جمع نہیں کرائی یہ بھی ایک وجہ ہے۔