بغداد/دمشق(اے این این+آن لائن ) اتحادی ممالک کے عراق اور شام میں داعش کیخلاف فضائی حملوں میںایک سال کے دوران 459شہری ہلاک ہوئے ۔ انتہا پسندوں کے خلاف بین الاقوامی فضائی حملوں کی تفصیل جمع کرنے والے ایک پراجیکٹ ''فضائی جنگیںکی رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں میں 57فضائی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں اور ''دوستانہ فائرنگ'' کے واقعات میں بھی 48 عام شہری مارے گئے ہیں۔ عراق اور شام میں فضائی حملوں میں داعش اور دوسرے گروپوں کے 15ہزار سے زیادہ جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں۔