بھارت میں چار سال کے دوران بدترین سیلاب ‘ صورتحال سینمٹنے میں ناکام رہے: میانمار

Aug 05, 2015

ینگون+سکوپے (اے پی پی+ اے ایف پی+رائٹرز) میانمار کی حکومت نے 2 لاکھ سے زیادہ متاثرین سیلاب کو خوراک، کپڑے اور عارضی قیام گاہوں کی فراہمی کیلئے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کرتے ہوئے سیلاب کی صورتحال سے مناسب اور بروقت نہ نمٹنے کا اعتراف کیا ہے۔ مقدونیہ میں شدید بارشوں اور سیلاب سے بچے سمیت 4 افراد مارے گئے۔ مغربی علاقے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا بیسیوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔ ادھر بھارت میں ہلاکتیں 180 ہو گئیں اور 10 لاکھ افراد عارضی کیمپوں میں مقیم ہیں۔ مغربی بنگال، منی پور میں سڑکیں اور متعدد پل اور ٹیلی مواصلاتی نظام تباہ ہو گیا۔

مزیدخبریں